حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سید فتح رضوی کی صدارت میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا پہلا اجلاس عاملہ 24, 25، 26 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سمیت تمام اراکین مرکزی مجلسِ نظارت و مرکزی شخصیات خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گی۔
اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلسِ عاملہ سال 27-2025 کی بھرپور شرکت اور تنظیمی کارکردگی، فعالیت، مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے مجلسِ عاملہ کی مشاورت سے اہم فیصلہ جات کیے جائیں گے۔









آپ کا تبصرہ