بدھ 22 جولائی 2026 - 23:38
طالب علمی کے دور میں تعلیم اور تزکیہ نفس ضروری: حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری

حوزہ/حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری نے نمازِ ظہرین کے بعد جامعۃ النجف سکردو میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ جامعۃ النجف سکردو کو بلتستان کے دیگر مدارس پر ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ تعلیمات آل محمد کا یہ مرکز "انسان ساز" مدرسہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری نے نمازِ ظہرین کے بعد جامعۃ النجف سکردو میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ جامعۃ النجف سکردو کو بلتستان کے دیگر مدارس پر ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ تعلیمات آل محمد کا یہ مرکز "انسان ساز" مدرسہ ہے۔ کوئی بھی انسان جہد مسلسل کے بغیر کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکتا۔ اسلامی تعلیمی نظام میں درس سے زیادہ مباحثے کی اہمیت ہے۔ مباحثے کے بغیر درس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ اس کے بعد مطالعہ کرنا بھی ضروری ہے۔ مباحثہ اور مطالعہ دونوں انتہائی اہم ہیں؛ لہٰذا ہر حال میں مباحثہ اور مطالعہ کرنا ضروری ہے۔

طالب علمی کے دور میں تعلیم اور تزکیہ نفس ضروری: حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری

انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ طالب علمی تزکیہ نفس ضروری ہے۔ اگر طلبہ حصولِ علم کے دوران تقویٰ اور تزکیہ کو اپنا شیوہ نہ بنائے تو ایسا طالب علم عملی میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ دوسری بات یہ ہے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھنا اور بیہودہ باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: لوگوں کو اپنے گفتار سے متاثر کرنے کے بجائے اپنے کردار سے دین کی طرف بلاؤ۔ لہٰذا ہمیں محنت کرنی چاہیے اور ہر کام خدا کی خوشنودی کے حصول کے لیے انجام دینا چاہیے۔

طالب علمی کے دور میں تعلیم اور تزکیہ نفس ضروری: حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری

انہوں نے آخر میں عالمِ اسلام کی سربلندی اور عالم کفر کی نابودی کے لیے خصوصی دعا کی۔

طالب علمی کے دور میں تعلیم اور تزکیہ نفس ضروری: حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری

طالب علمی کے دور میں تعلیم اور تزکیہ نفس ضروری: حجت الاسلام شیخ یوسف جوہری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha