منگل 28 جولائی 2026 - 17:09
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس / اہم تنظیمی فیصلے

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (جے ایس او) پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اہم اجلاس جامع امام صادق علیہ السلام، جی-9/2 اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی، تعلیمی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں جے ایس او پاکستان کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر، منظم اور فعال بنانے، نوجوانوں کی فکری، دینی اور تنظیمی تربیت کو فروغ دینے اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف انتظامی و تنظیمی امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نوجوان نسل کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں لہٰذا انہیں دینی بصیرت، قومی شعور اور تنظیمی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس / اہم تنظیمی فیصلے

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن مجلسِ نظارت علامہ شبیر میثمی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان اور رکن مجلسِ نظارت علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر اور رکن مجلسِ نظارت علامہ محمد رمضان توقیر، سیکریٹری مجلسِ نظارت برادر حسن عباس، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید فتح رضوی، اراکین مجلسِ نظارت مولانا فرحت عباس جوادی، ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید راشد عباس نقوی اور مولانا زاہد حسین زیدی نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر تنظیمی استحکام، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں میں دینی و ملی شعور بیدار کرنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس / اہم تنظیمی فیصلے

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس / اہم تنظیمی فیصلے

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس / اہم تنظیمی فیصلے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha