بدھ 29 جولائی 2026 - 22:05
قم المقدسہ: پاکستان میں مدارسِ دینیہ و حوزاتِ علمیہ کے مستقبل اور نصابی اصلاحات پر اہم مشاورتی نشست

حوزہ/ مرکز تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ میں شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفیٰ شعبۂ قم کے اشتراک سے حجت الاسلام والمسلمین جعفر علی میر اور قم المقدسہ میں مقیم بعض طلابِ کرام کے درمیان ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے مدارسِ دینیہ و حوزاتِ علمیہ کے مستقبل، نظامِ تعلیم میں اصلاحات، نصابی بہتری اور باصلاحیت افرادی قوت کی مؤثر تربیت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ میں شعبۂ تعلقات عامہ اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ شعبۂ قم کی ہم آہنگی سے حجت الاسلام و المسلمین جعفر علی میر کے ساتھ قم المقدسہ میں مقیم بعض طلاب کرام کی ایک صمیمانہ نشست منعقد ہوئی؛ جس میں پاکستان کے مدارس دینیہ و حوزات علمیہ کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ مدارس دینیہ اور حوزات علمیہ کے نظام اور نصاب میں بہتری اور پیشرفت کیسے ممکن ہے۔

پاکستان میں حوزات علمیہ کا مستقبل

جناب جعفر علی میر نے اس بات پر زور دیا کہ قوم و ملت خصوصاً تشیع کے نظام اور مدارس کی بہتری کے لیے افرادی قوت قم المقدسہ میں تیار کی جائے اور باصلاحیت اور با استعداد افراد کو مزید بہتر ماحول دیکر اس مقصد کے لیے آمادہ کیا جائے۔

مدیر مؤسسہ جناب محمد یزدان حیدر اور دیگر منتظمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکز تحقیقات اسلامی بعثت قم المقدسہ اس اہم کام کے لیے مکمل آمادہ و تیار ہے اور جلد اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے سعی و کوشش کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha