حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ شیعہ پاکستان کے دائرہ امتحانات کے ڈائریکٹر حجت الاسلام سید علی رضا نقوی نے اپنے دورۂ بلتستان کے دوران جامعہ النجف کا نیز دورہ کیا۔

حجت الاسلام نقوی کے ساتھ دائرہ امتحانات کے جناب سید شبیر موسوی اور جناب مظہر عباس اور مدرسہ ولی عصر کے مدیر حجت الاسلام شرافت شاہدی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں جامعۃ النجف کے مدیر حجت الاسلام محمد علی توحیدی، نائب مدیر حجت الاسلام احمد علی نوری، محقق و مؤلف شیخ سجاد حسین مفتی، دیگر اساتید اور سٹاف موجود تھے۔

حجت الاسلام نقوی نے جامعۃ النجف کے علمی و تحقیقی کاموں کا بغور جائزہ لیا اور اس ادارے کی علمی و ثقافتی کوششوں کو بے مثال قرار دیا۔
انہوں نے طلباء کے تحقیقی و علمی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور انہیں دیگر مدارس کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔
مولانا علی رضا نقوی نے ملکی اور علاقائی سطح پر دینی مدارس کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کے علاوہ مواقع پر بھی گفتگو کی۔
اس ملاقات میں حجت الاسلام نقوی کو جامعہ نجف کے اساتید کی کتابوں کا سیٹ بھی بطورِ تحفہ پیش کیا گیا۔
معزز مہمان نے جامعة النجف کے آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا اور اسے جی بی کا ایک ثقافتی ورثہ قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ