جمعہ 31 جولائی 2026 - 21:03
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات / دینی مدارس کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملی، مذہبی، تعلیمی، تحقیقی، تبلیغی، ملکی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں بالخصوص دینی مدارس کی ترقی، تبلیغِ دین، اسلامی تحقیق، تعلیمِ قرآن اور موجودہ دور میں علمی و فکری ذمہ داریوں سے متعلق مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے موجودہ قومی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز، عالمی طاقتوں کی مداخلت اور امت مسلمہ کے اتحاد و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔

حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علماء، دینی مدارس اور مذہبی اداروں کی ذمہ داریوں کے مختلف پہلوؤں پر اہم رہنمائی کرتے ہوئے تدریسی، تحقیقی اور دینی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مفید ہدایات بھی دیں۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات / دینی مدارس کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

اس موقع پر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے فرزند، جامعہ مدینۃ العلم کے مہتمم علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے اختتام پر حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے امت مسلمہ، ملک کی سلامتی، دینی مراکز کی ترقی اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات / دینی مدارس کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha