ہفتہ 1 اگست 2026 - 13:56
رہبرِ انقلاب کی شہادت نے تشیع کو ہزار سال آگے کیا: ڈاکٹر بشوی 

حوزہ/نجف اشرف عراق میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے نیز خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے نیز خطاب کیا۔

واضح رہے یہ کانفرنس مختلف بین الاقوامی محقیقن کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی اور 9مختلف زبانوں میں محقیقن نے بعض اہم ترین موضوعات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے شہید کا قرآنی طرزِ زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا رتبہ اور مقام کو بشر سمجھنے سے قاصر ہے۔ قرآن مجید شہید کی مختلف خصوصیات کو بیان کرتا ہے: سورہ احزاب آیت23 میں شہید کا پہلا عند اللہ مقام، ایمان کے بعد، رجولیت ہے۔ آج مؤمن تو کثرت سے پائے جاتے ہیں، لیکن ان میں کتنے رجل ہیں؟ شہید بننے کے لئے تنہا ایمان کا ہونا کافی نہیں ہے، بلکہ مردانگی، شائستگی، اللہ سے وعدہ اور پھر وفاداری اور اسی طرح اپنی جان کو حق کی خاطر قربان کرنے کا جذبہ اور حوصلہ بھی ہونا چاہیے جب وعدہ کیا ہے تو نبھانا بھی ضروری ہے اور جب تک شہید نہ ہو جائے میدان میں کھڑا رہنا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا اور نہ کسی باطل سے ڈرنا اور نہ باطل کے مقابلے میں جھکنا شہید کا طرزِ زندگی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی زندگی میں انتظار کا بہت بڑا کردار ہے۔ شہید ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے منتظر ہوتا ہے۔ اسے انتظار ہے میدان میں کھیلنے کا اور میدان جیتنے کا۔ شہید زندگی گزارنے کا نہیں، بلکہ زندگی کرنے کا معیار سیکھاتا ہے۔

علامہ بشوی نے کہا کہ قائدِ اعظم امت اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی خامنه‌ای اعلی اللہ مقامہ نے زندگی کرنے کا گر سیکھایا۔ دنیا میں زیادہ عمر کرنے کے بجائے با مقصد اور با کیفیت زندگی کریں! شہید زندگی کرنے کا ہنر سیکھاتا ہے۔

ڈاکٹر بشوی نے رہبرِ شہید کی عظیم شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج رہبرِ معظم انقلاب کی شہادت نے تشیع کو ہزار سال آگے کیا ہے۔ آج دنیا تشیع کی طرف متوجہ ہوگئی ہے۔ ہمیں علمی، فکری اور ثقافتی محاذوں پر پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہوشیاری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شہید کا قرآنی طرزِ زندگی ہی ہمیں ایک جدید قرآنی تمدن کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha