حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله حافظ سید ریاض حسین نجفی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عون ساجد نقوی، علامہ سید محمد نجفی اور مولانا لعل حسین خان توحیدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ملکی صورتحال، قومی معاملات ، خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ کسی بھی تنازع کا بہترین حل مذاکرات اور مسائل کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے، جبکہ اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف بھرپور انداز سے حکومت کے سامنے رکھا جا چکا ہے۔









آپ کا تبصرہ