حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تنظیمی صورتحال اور کارکنان کی ذمہ داریوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کی رہنمائی کی۔
انہوں نے تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے، باہمی رابطے کو مضبوط کرنے اور تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران کارکنان کی جانب سے مختلف امور سے متعلق سوالات بھی پیش کیے گئے، جن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تفصیلی جوابات دیے اور شرکاء کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سابق ڈویژنل صدر مولانا بدر الحسنین، ڈویژنل صدر مولانا مظہر عباس زیدی، علی محمد بخاری سمیت دیگر معزز علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر تنظیمی امور کے حوالے سے باہمی مشاورت اور رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔











آپ کا تبصرہ