بدھ 22 جولائی 2026 - 23:55
خدا کی راہ میں جنگ کوئی عذاب نہیں، بلکہ رحمت ہے: حجت الاسلام شیخ توحیدی

حوزہ/حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ توحیدی نے جامعہ ہٰذا کے طلباء سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم حقیقی معنوں میں مسلمان ہیں اور روئے زمین پر نظامِ الٰہی کے قیام کے متمنی ہیں تو یہ امر طے ہے کہ راہِ جہاد سے گزرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ النجف سکردو کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ توحیدی نے جامعہ ہٰذا کے طلباء سے خطاب میں کہا کہ اگر ہم حقیقی معنوں میں مسلمان ہیں اور روئے زمین پر نظامِ الٰہی کے قیام کے متمنی ہیں تو یہ امر طے ہے کہ راہِ جہاد سے گزرنا ہوگا۔ حق و باطل کے درمیان جنگ اور معرکے کا اختتام ممکن نہیں۔ یہ کارزارِ حق و باطل ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ ہر عہد میں ایک موسیٰؑ اور کئی فرعون ہوتے ہیں، اس لیے ہمیں ہر لمحہ آمادگی کی حالت میں رہنا ہوگا۔ ہمارا مقصد عالمگیر حکومتِ خدا کا قیام ہے۔راہ خدا میں جنگ کوئی عذاب نہیں، بلکہ رحمت ہے۔ حالیہ جنگ نے دنیا کے سامنے حق و باطل کا فرق واضح کر دیا ہے۔ آج کسی سے بھی پوچھا جائے کہ روئے زمین پر سب سے ظالم، سب سے بدعہد اور سب سے جابر قوت کون سی ہے تو متفقہ جواب امریکہ اور اسرائیل ہی ہوں گے۔

خدا کی راہ میں جنگ کوئی عذاب نہیں، بلکہ رحمت ہے: حجت الاسلام شیخ توحیدی

علامہ توحیدی نے نظامِ الٰہی کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ آج کا بنیادی معرکہ فکری اور نظریاتی ہے اور اس کے لیے فہم و فراست رکھنے والے، زیرک، با اصول، احساس زمہ داری سے لیس اور باصلاحیت طلاب ناگزیر ہیں۔ دینی مدارس میں با صلاحیت شیعہ طلاب کی تعداد نہایت کم ہے۔

خدا کی راہ میں جنگ کوئی عذاب نہیں، بلکہ رحمت ہے: حجت الاسلام شیخ توحیدی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر امامؑ کا ظہور ہو جائے اور پاکستان ایک صوبے کی حیثیت اختیار کر لے اور وہاں بیس ہزار قاضیوں کی ضرورت پیش آ جائے تو ہم کہاں سے لائیں گے اور کیا جواب دیں گے؟

آخر میں انہوں نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کو علم، تقوی، تخصص، بیداری اور عمل سے تیار کرنا ہوگا۔ ہماری روش ردِعملی اور انفرادی ہے۔ کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو ہم جاگتے ہیں، جبکہ عقل کا تقاضا یہ ہے کہ حادثات سے قبل آمادگی اختیار کی جائے اور ہر کام عاقلانہ منصوبہ بندی کے تحت انجام دیں۔

خدا کی راہ میں جنگ کوئی عذاب نہیں، بلکہ رحمت ہے: حجت الاسلام شیخ توحیدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha