جمعرات 23 جولائی 2026 - 11:33
عیسائی پادری گریگوریس نرسسیانس: شہید رہبر کے خون کا بدلہ، ایرانی قوم کا مسلم حق ہے

حوزہ/ ایران کی آرمینیائی برادری کی خلیفہ کونسل کے ترجمان گریگوریس نرسسیانس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر کے خون کا بدلہ لینا ملتِ ایران کا مسلم حق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی کانفرنس "تحققِ وعدۂ انتقام" کی اختتامی تقریب گزشتہ روز 22 جولائی کو اسلامی ثقافتی و فکری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے علامہ جعفریؒ ہال میں منعقد ہوئی؛ اس کانفرنس کا اہتمام اسلامی ثقافتی و فکری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور امام رضاؑ حوزوی کمپلیکس نے ایران کے مختلف علمی و تحقیقی مراکز کے تعاون سے کیا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی آرمینیائی برادری کی خلیفہ کونسل کے ترجمان گریگوریس نرسسیانس نے حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خون کا بدلہ لینا ہر فرد، گروہ، مذہب اور معاشرے کا مسلم حق ہے، تاکہ اس نوعیت کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے اور اس حقیقت پر حضرت عیسیٰؑ نے بھی زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدل کا قیام دراصل نور کی تاریکی پر برتری کا مظہر ہے، لہٰذا شہید رہبرِ انقلابِ اسلامی کے خون کا بدلہ موجودہ سیاسی، سماجی اور سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب انداز میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عدل کے بغیر امن، حقیقی امن نہیں ہوتا، کہا کہ ملتِ ایران نے کبھی کسی جنگ یا ظلم کا آغاز نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ امن، دوستی اور انسانوں کے درمیان محبت کی حمایت کی ہے اور دینِ مسیح کی تعلیمات بھی ہمیشہ امن، انصاف اور آزادی کی داعی رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha