حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف سدرن پنجاب کے شعبۂ تعلیم اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی ملتان کے تحت، "یومِ حسینؑ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا؛ جس میں طلبہ وطالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یومِ حسینؑ کے عنوان سے منعقدہ اس عظیم الشان پروگرام سے پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کیا۔
علامہ امین شہیدی نے"دورِ حاضر میں تعلیماتِ حسینؑ کی اہمیت و ضرورت" کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی نے امام حسین علیہ السّلام کی دین اسلام کے لیے لازوال قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے امت کے اتحاد و وحدت پر تاکید کی۔
انہوں نے امام حسین علیہ السّلام کے ذکر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذکرِ حسینؑ، شعورِ انسانیت اور کردار سازی کا سرچشمہ ہے۔









آپ کا تبصرہ