بدھ 11 فروری 2026 - 14:47
آج پھر عوام نے ثابت کیا کہ وہ انقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے 22 بہمن کی ریلی میں ولایتمدار اور انقلابی عوام کی پُرجوش اور حماسی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بعض شکوہ و شکایات کے باوجود وہ اسلام، انقلاب اسلامی، نظام اور رہبر معظم انقلاب کی حمایت میں ثابت قدم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری اور فقہاء شورای نگہبان کے رکن آیت اللہ مہدی شب زندہ دار نے قم میں یوم اللہ 22 بہمن کی ریلی کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ولایتمدار اور انقلابی عوام کی حماسی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: الحمدللہ بصیرت رکھنے والے اور حالات کو سمجھنے والے عوام نے اسلام، رہبر معظم انقلاب اور انقلاب اسلامی کی اعلیٰ اقدار کے دفاع نیز دشمنوں خصوصاً امریکہ اور صیہونیستوں سے برائت کے اظہار کے لیے سڑکوں کو بھر دیا

انہوں نے مزید کہا: ایرانی بابصیرت عوام نے ثابت کیا کہ بعض شکوہ و شکایات کے باوجود وہ اسلام، انقلاب اسلامی، نظام اور رہبر معظم انقلاب کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: ان شاء اللہ خداوند متعال ایران کے تمام عوام کو دنیا اور آخرت کی بہترین جزائیں عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha