بدھ 11 فروری 2026 - 17:48
ہم اپنے رہبر و مقتدا اور اپنی انقلابی شناخت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے

حوزہ / آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم میں 22 بہمن کی حماسی اور دشمن شکن ریلی میں انقلابی اور متدین عوام کے شانہ بشانہ شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفادار، ولایتمدار، بصیر، انقلابی اور متدین عوام کے ہمراہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں 22 بہمن کی حماسی اور دشمن شکن ریلی میں شرکت کی۔

انہوں نے ریلی کے دوران گفتگو میں شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: قم ایک ’’عالمی شہر‘‘ ہے جہاں مختلف اقوام، نسلیں اور قومیتیں آباد ہیں۔ یوم اللہ 22 بہمن کے اس الٰہی معجزہ کے دن بوڑھے اور جوان عورتیں اور بچے، کرد اور لر، عرب اور بلوچ، ترک اور فارس، ایرانی اور غیر ایرانی سب کے سب ’’امریکہ مردہ باد‘‘ ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ’’فتنہ گر مردہ باد‘‘ ’’منافق مردہ باد‘‘ ’’خونی کہ در رگ ماست ہدیہ بہ رہبر ماست‘‘ ’’ما ہمہ سرباز توئیم خامنہ ای گوش بہ فرمان توئیم خامنہ ای‘‘ ’’ہیئات منا الذلہ‘‘ جیسے نعروں کے ساتھ میدان میں آئے ہیں تاکہ شہداء کے خون کے دفاع میں اپنی موجودگی کا اعلان کریں اور ایران بھر میں اس جشن میں قومی اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کا عملی مظاہرہ کریں نیز دشمنوں بالخصوص مجرم امریکہ اور بچوں کے قاتل صیہونی حکومت کو یہ پیغام دیں کہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

ہم اپنے رہبر و مقتدا اور اپنی انقلابی شناخت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: انقلابِ اسلامی کے عالمی اعلانِ وفاداری کے اس دن سب میدان میں آئے تاکہ ایران اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو یہ بتا دیں کہ وہ اپنے رہبر و مقتدا حضرت امام خامنہ ای حفظہ اللہ تعالی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے معمارِ کبیر انقلاب کے ورثے اور شہداء کے خون کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگانے کو تیار ہیں اور ہرگز اپنی انقلابی شناخت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے اور معاشی مشکلات کے باوجود پہلے سے زیادہ استقامت کے ساتھ اس اعلی ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کی بشارت ولی امر مسلمین نے دی ہے اور یہ سفر کبھی رکے گا نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha