منگل 10 فروری 2026 - 14:05
عوام کی 22 بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت دشمنوں کو مزید مایوس کرے گی

حوزہ/ آیت‌اللہ نوری ہمدانی نے ایران کے انقلابی اور دیندار عوام سے 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌اللہ نوری ہمدانی نے عوام کو 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

آپ کا پیغام حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ملتِ ایران ہمیشہ حساس مواقع پر میدان میں موجود رہی ہے اور اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمنوں کو مایوس کرتی رہی ہے۔

22 بہمن امسال بھی دشمنوں کی دشمنی میں اضافے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اسی بنا پر اس سال عوام کی موجودگی پہلے سے زیادہ نمایاں اور شاندار ہونی چاہیے تاکہ ایک بار پھر اسلامی نظام کی طاقت، جو انہی مؤمن اور انقلابی عوام کی مرہونِ منت ہے، دنیا کے سامنے واضح ہو اور ایک نئی تاریخ ساز جدوجہد رقم کی جائے۔

میں تمام عوام کو 22 بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ سب کو توفیق عطا فرمائے، بالخصوص جمہوریہ اسلامی ایران کو دوام و استحکام نصیب فرمائے۔

22 بہمن 1404

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha