بدھ 11 فروری 2026 - 01:27
22 بہمن کے ریلیوں میں عبادت کے طور پر شرکت کریں

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے ایک پیغام میں 22 بہمن (انقلاب اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ) کو انقلاب اسلامی کی تاریخ کا بابرکت اور یادگار دن قرار دیا جو مؤمن اور انقلابی ایرانی قوم کی ظلم اور استبداد کے مقابلے میں استقامت کی یاد دلاتا ہے اور کہا: میں سب سے توقع رکھتا ہوں کہ اس پروگرام میں عبادت کے طور پر شرکت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یوم اللہ 22 بہمن کے موقع پر شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کا جاری کردہ پیغام درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

22 بہمن، انقلاب اسلامی کی تاریخ کا بابرکت اور یادگار دن ہے جو مؤمن اور انقلابی ایرانی قوم کی ظلم اور استبداد کے مقابلے میں استقامت کی یاد دلاتا ہے۔

اس دن جو ہماری عزت، استقلال اور وحدت کی علامت ہے، با بصیرت اور باشعور ایرانی قوم ملک کی عزت اور اقتدار کے لیے 22 بہمن کے جلوس میں وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعے امام راحل اور انقلاب اسلامی کے نظریات سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتی ہے۔

میں اس مبارک دن کی آمد پر عزیز ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سب سے توقع رکھتا ہوں کہ اس پروگرام میں عبادت کے طور پر شرکت کریں۔

میں اللہ تعالیٰ سے جمہوری اسلامی ایران کی عزت اور سربلندی کے دوام کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ناصر مکارم شیرازی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha