حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے 22 بہمن کے تاریخی جلوس میں بھرپور شرکت کے لیے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اقوام کی تاریخ میں بعض ایسے حساس لمحات اور اہم موڑ آتے ہیں جو کسی قوم کے عروج و زوال کا سبب بنتے ہیں اور اس کی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کل 22 بہمن 1404 ہجری شمسی ایسا ہی ایک نایاب اور تاریخی دن ہے، جو ایران، اسلام اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ایام اللہ میں شمار ہوتا ہے۔
یقیناً معزز عوام، عزیز نوجوان اور معاشرے کے تمام طبقات اس عظیم قومی و اسلامی جشن اور جلوس کی گہرائی اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ وہ شہداء کی یاد، امامِ شہداءؒ کی راہ پر چلتے ہوئے، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی اور مراجعِ عظامِ تقلید کی پیروی میں، اسلام اور ایران سے محبت کے جذبے کے ساتھ اپنی وحدت، ہم آہنگی، اقتدار، شجاعت اور عظمت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔
اس عظیم امتحان میں حوزہ ہائے علمیہ، یونیورسٹی اور ملت کے ممتاز افراد پیش پیش ہوں گے۔
کل کا دن ایران کی شان و شوکت، قوم کی سربلندی اور 22 بہمن کے تاریخی جلوس میں عوام کی یکجہتی کا مظہر ہوگا۔ امید ہے کہ باخبر اور بیدار علماء عوام کے ساتھ ہم قدم ہو کر اپنی قیادت اور رہنمائی کا کردار ادا کرے گی۔
اللہ تعالیٰ کی مدد اور حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی عنایت سے، کل ایرانی قوم انقلاب اسلامی اور ایران کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم کرے گی۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ









آپ کا تبصرہ