بدھ 11 فروری 2026 - 01:46
جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل کی انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ پر مبارکباد

حوزہ/جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل نے انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے ملتِ ایران، مسئولین و صدر اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور بالخصوص مقام معظم رہبری حضرت آیت الله سید علی حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل نے انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہم جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے ملتِ ایران، مسئولین و صدر اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور بالخصوص مقام معظم رہبری حضرت آیت الله سید علی حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی خدمت میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

تنظیم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ایرانی قوم کی جدوجہد، استقلال، خودمختاری اور اسلامی انقلاب کی عظیم کامیابی کی یادگار ہے۔ ان چالیس سالوں میں ملت ایران کو گونا گوں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا چاہے مغرب کی جانب سے اقتصادی پابندی ہو یا پھر ایران کے اندر فساد بڑھکانے کی کوشش۔ ہمیشہ ملت ایران نے دشمن کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد کے ذریعے اور مرجعیت پر بھروسہ کر کے ناکام بنا دیا۔ ملت کرگل، جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی قیادت میں شروع سے ہی انقلابِ اسلامی ایران کی حامی رہی ہے اور جب بھی جمہوری اسلامی ایران پر کسی قسم کی آفت یا مشکل وقت آیا تو جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کر گل نے قدم آگے بڑھا کر ان کو اپنی مدد پہنچانے کی کوشش کی ہے؛ لہٰذا ہم آج کی اس خوشی کے موقع پر ایک بار پھر ایرانی قوم کو جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مزید ترقی، استحکام اور سربلندی عطا فرمائے نیز انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے قدم اٹھانے اور اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور دشمن کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین

صدرِ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان

جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کرگل کی انقلابِ اسلامی کی 47 ویں سالگرہ پر مبارکباد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha