۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر/ دیدار نماینده ولی فقیه و نمایندگان مجلس استان کهکیلویه و بویر احمد با آیت الله اعرافی

حوزه/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے موسسۂ دارالحدیث کے سربراہ آیۃ اللہ محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیۃ اللہ علی رضا اعرافی نے موسسۂ دارالحدیث کے سربراہ آیۃ اللہ محمدی ری شہری کے انتقالِ پُر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم‌الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

نئے شمسی سال کے آغاز میں آیۃ اللہ الحاج شیخ محمد محمدی ری شہری کے انتقال پُر ملال کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث بن گئی۔

مرحوم و مغفور ایک ممتاز شخصیت کے مالک تھے، آپ کی مختلف عظیم اور گرانقدر خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور آپ کے پاکیزہ خاندان علیہم السلام کی احادیث کو جدید تقاضوں کے مطابق ایک نئے انداز کے ساتھ زندہ کرنے، پائیدار حدیثی کاموں اور انسائیکلوپیڈیوں کی تخلیق اور تالیف کے لئے علمی اور حدیثی مراکز کا قیام اور محققین کی تربیت میں گرانقدر کاوشیں قابل تعریف ہیں، ان کے علاوہ مختلف سماجی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیاں، انقلابِ اسلامی اور ملتِ ایران کے معزز عوام کی مدد میں کلیدی کردار، وزارت انٹیلی جنس کے عہدوں، عدالتی عہدوں، مجلسِ خبرگانِ رہبری میں تہرانی عوام کی نمائندگی، ادارہ برائے حج و زیارت میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے، حرمِ حضرت عبدالعظیم (ع) کے متولی اور انقلابِ اسلامی کے قائدین کے ساتھ وابستگی مرحوم و مغفور کی غیر معمولی کامیابی کی نشانیاں ہیں۔
آیۃ اللہ ری شہری کی دیگر اہم خوبیوں میں تزکیۂ نفس، تقویٰ، پرہیزگاری اور حسن خلق مشہور ہے اور آپ کے افکار دینِ اسلام اور انقلابِ اسلامی کی اقدار کے دفاع میں قابلِ تقلید ہیں۔

ہم؛ اس دانشمند اور مجاہد عالمِ دین کے فقدان پر رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی، ملتِ ایران کے معزز عوام، علمائے کرام، حوزہ ہائے علمیہ، عزیز و اقارب اور مرحوم و مغفور کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے آپ کی بلندی درجات اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجرِ الٰہی کی دعا کرتے ہیں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .