۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله محمدی ری شهری

حوزہ / آیت اللہ محمدی رے شہری کا جسد خاکی کل 24 مارچ بروز جمعرات کو شہر رے اسکوائر سے حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی طرف تشییع اور پھر حرم مطہر میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمدی رے شہری کی تشییع و تدفین کل 24 مارچ بروز جمعرات کو حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں کی جائے گی۔

حرم مطہر حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے متولی کا جسد خاکی کل 24 مارچ بروز جمعرات کو صبح 11 بجے شہر رے اسکوائر سے حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی طرف تشییع اور پھر حرم مطہر میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

نیز اس مجاہد عالم کی یادگاری مراسم اسی دن سہ پہر 3 سے 5 بجے تک حرم مطہر حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے مصلای امام علی (ع) میں ملکی سیاسی اور عسکری حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .