۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے عوام کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی اور قوم سے کہا کہ وہ ایک بار پھر مضبوط ارادے اور ثابت قدمی کے ساتھ صحیح امیدوار کا انتخاب کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شان و شوکت کا مظاہرہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عوام کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی اور قوم سے کہا کہ وہ ایک بار پھر مضبوط ارادے اور ثابت قدمی کے ساتھ صحیح امیدوار کا انتخاب کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شان و شوکت کا مظاہرہ کریں۔

ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کی دعوت کے لیے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

14ویں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ملکی و غیر ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیز عوام کے معاشی کے مسائل کو حل کرنے اور بین الاقوامی میدان میں ملک کی طاقت کو مزید بڑھانے اور تمام عزیزوں بالخصوص وطن عزیز میں اتحاد و ہمدردی قائم کرنے کے لئے، تمام ایرانی قوم بالخصوص وہ افراد جو انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے تھے ان سے سب گزارش ہے کہ ایک بار پھر مضبوط ارادے اور ثابت قدمی کے ساتھ صحیح امیدوار کا انتخاب کریں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی شان و شوکت کا مظاہرہ کریں۔

خدا وند متعالی کی بارگاہ میں دعا گو ہوں وہ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .