۱۵ تیر ۱۴۰۳ |۲۸ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 5, 2024
انتخابات

حوزہ/ جامعہ مدرسین کی جنرل اسمبلی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تمام ایرانی قوم کو اس انقلابی اور سیاسی فرض کو ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے اور جناب ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، جو کہ ایک مخلص اور مجاہد انسان ہیں ، سرباز ولایت ہیں اور بین الاقوامی میدان میں کافی تجربہ کار ہیں، شہید خدمت کے دوست اور حامی ہیں اور آیت اللہ شاہد رئیسی کی کامیاب حکومت کا تسلسل ہیں، لہذا جامعہ مدرسین ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کا صدارتی الکشن دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکاہے، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جنرل اسمبلی نے ایک کے بیان جاری کرتے ہوئے اس چودہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا

دین اسلام اور شریعت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اتحاد اور کوشش کی وجہ سے آج پوری دنیا میں پھیلا ہے۔

انقلاب اسلامی ایران، اتحاد امت اور امام خمینی (رہ) کی کوششوں سے طاغوتی حکومت کو ختم کرنے اور مذہب و ولایت پر استوار حکومت کے قیام میں کامیاب ہوا۔

رہبر معظم، آیت اللہ علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے ایران نے مشکل وقت سے عبور کر گیا اور اس عزت و اقتدار تک کی بلندیوں تک پہنچا، اور وعدہ صادق آپریشن کے ذریعہ غاصب صیہونی کو ایک زوردار طمانچہ رسید کرنے میں کامیاب ہوا،

اسی دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں آیت اللہ رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت واقع ہوگئی، اور ایران کی غیرت مند قوم شدید غم میں ڈوب گئی، شہید رئیسی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت سے دنیا حیرت زدہ رہ گئی۔

اب ایران کے آئین کے مطابق ایرانی قوم کو 5 جولائی کو اس سرباز ولایت کے متبادل کا انتخاب کرنا ہوگا۔

جامعہ مدرسین کی جنرل اسمبلی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تمام ایرانی قوم کو اس انقلابی اور سیاسی فرض کو ادا کرنے کی دعوت دیتا ہے اور جناب ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، جو کہ ایک مخلص اور مجاہد انسان ہیں ، سرباز ولایت ہیں اور بین الاقوامی میدان میں کافی تجربہ کار ہیں، شہید خدمت کے دوست اور حامی ہیں اور آیت اللہ شاہد رئیسی کی کامیاب حکومت کا تسلسل ہیں، لہذا جامعہ مدرسین ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

امید ہے کہ اس انتخاب کے ذریعے انقلاب کے دوستوں کے لئے خوشی کا باعث بنیں گے اور عالمی سطح پر اسلامی نظام کے دشمنوں کو مایوس کریں گے۔ آمین،یا رب العالمین۔

والسلام علی عبادالله الصالحین

۱۴۰۳/۴/۱۰
جنرل اسمبلی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .