۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دھماکہ

حوزہ/ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، اس کے بعد پولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، کلاچی نامی تھانہ کی حدود میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جانبحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔

واضح رہے آج پاکستان بھر میں صوبائی اور قومی اسمبلی کیلئے ہزاروں اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .