۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله العظمی جوادی آملی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے ایرانی پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے تاکید کی: ہم سب کا فرض ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ صحیح اور اہل عہدیداروں کا انتخاب کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادہ آملی نے آج شروع ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں بالکل ابتدائی لمحات میں شرکت کی۔

اس مرجع تقلید نے کہا: ہم سب کا فرض ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ صحیح اور اہل عہدیداروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ اہل اور با صلاحیت حکام اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے یہاں تک کہ ملک اور نظام ترقی کی منزلوں کو طے کرتا ہوا اس کے حقیقی مالک اور وارث حضرت صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) تک پہنچ جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .