۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر/ حضور رهبر معظم انقلاب در دوازدهمین دوره انتخابات مجلس شورای اسلامی و ششمین دوره مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے نمائندگان کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے نمائندگان کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے آج ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کے بارے میں اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق، پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے نمائندگان کو ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹرز کی عمر 18 سال ہونا شرط ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق، ایران بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ 72 ہزار 298 افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 133 مرد، جبکہ 3 کروڑ 2 لاکھ 27 ہزار 165 عورتیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں بھی ووٹرز کو قومی شاختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .