۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار با حجت الاسلام شهرستانی

حوزہ / جامعۃ الزہرہ (س) کے تبلیغی و ثقافتی امور اور ادارۂ قرآن و حدیث جامعۃ الزہرہ (س) کی سرپرست نے قم المقدس میں حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعۃ الزہرہ (س) کے تبلیغی و ثقافتی امور اور ادارۂ قرآن و حدیث جامعۃ الزہرہ (س) کی سرپرست محترمہ معصومہ شریفی نے ایران میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین جواد شہرستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں محترمہ شریفی نے اعیادِ شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی کو جامعۃ الزہرہ (س) کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے اس دینی درسگاہ کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

جامعۃ الزہرہ (س) کے تبلیغی و ثقافتی امور کی سرپرست نے اپنی گفتگو کے دوران اس ادارہ میں شعبہ قرآن و حدیث کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس شعبہ کا سب سے اہم ہدف قرآنی مبلغین کی تربیت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی نے دنیائے اسلام میں خواتین اور خاندانی نظام کے لحاظ سے جامعۃ الزہرہ (س) کے علمی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام میں خواتین کو ایک خاص اور بلند مقام حاصل ہے لیکن دشمنانِ اسلام ان کے اس عظیم مقام اور انقلابِ اسلامی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

حضرت آیت الله سیستانی کے ایران میں نمائندہ نے مزید کہا: ہمیں اپنا فریضہ انجام دیتے وقت پختہ عزم و ارادہ، مہارت، نظم و ضبط اور انتظامی امور میں کافی تجربہ حاصل ہونا چاہیے۔ اس وقت ہی آپ اچھے اور بہتر انداز سے تبلیغِ دین انجام دے سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .