حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ تقریب امامزادہ موسی مبرقع علیہ السلام کی خادمین اور لوکل اسلامی کونسل قم میں خواتین کمیٹی کی صدر کی موجودگی میں خواتین قیدیوں کے لیے منعقد کی گئی۔
خواتین کمیٹی کی صدر محترمہ نرجس نیازمند اور امامزادہ موسی مبرقع کی خادمین نے جیل کے خواتین وارڈ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے میلاد کا جشن منفرد انداز سے منایا۔
محترمہ نرجس نیازمند نے قیدی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے خودسازی، اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے امکانات پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ