ہفتہ 28 دسمبر 2024 - 12:55
ایران کے سرکاری کیلنڈر میں 23 ربیع الاول کو "یوم قم" کے طور پر شامل کر دیا گیا

حوزہ/ ایران کے صدر اور اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حکم سے 23 ربیع الاول کو "یوم قم" کے طور پر ملک کے سرکاری کیلنث میں شامل کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر اور اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حکم سے 23 ربیع الاول کو "یوم قم" کے طور پر ملک کے سرکاری کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اعلیٰ ثقافتی انقلاب کونسل کے 13 دسمبر 2024 کے 909ویں اجلاس میں کیا گیا، جو کہ 504ویں ذیلی اجلاس میں دی گئی تجویز اور قومی ثقافتی کونسل کی سفارش پر مبنی تھا۔

مصوبے کے متن میں کہا گیا ہے: "23 ربیع الاول کو قم کا دن قرار دے کر سرکاری کیلنڈر کے ضمیمے میں شامل کیا جائے۔"

یہ اقدام قم کی تاریخی اور دینی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے کردار کو قومی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha