۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شرکت آیت الله العظمی مکارم شیرازی در انتخابات

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے کہا: مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے انتخابات میں شرکت کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے آج شروع ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں بالکل ابتدائی لمحات میں شرکت کی۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا کہ مسائل و مشکلات کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، عوام اہل افراد کو منتخب کرکے مسائل حل کرسکتے ہیں اور اگر عوام کی پرجوش شرکت ہو تو مسائل و مشکلات زیادہ اور آسانی سے حل ہوجائیں گے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور تاریخ رقم کردیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .