۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شرکت آیت الله فاضل لنکرانی در انتخابات

حوزہ / آیت اللہ فاضل لنکرانی نے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کے موقع پر کہا: جو لوگ اسلام اور ملک کی محبت سے سرشار ہیں انہیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکز فقہی ائمه اطہار(ع) کے سربراہ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لمحات میں ہی انتخابات میں حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: یہ انتخابی دور انقلاب کے بعد کے اہم ترین انتخابی دوروں میں سے ایک ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا ملک حساس حالات سے دوچار ہے۔

مرکز فقہی ائمه اطہار(ع) کے سربراہ نے کہا: سب سے پہلے ہمیں ایک بہت مضبوط، موثر اور کارآمد پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میرا مشورہ یہ ہے کہ لوگوں کو واقعی تحقیق کرنی چاہیے، ایسے لوگ جو پیشہ ور اور قانونی ماہرین ہوں اور ایسے قوانین بنا سکیں جو مستضعفین اور عوام کے مسائل حل کر سکیں، جبکہ درعین حال انہیں پرعزم اور انقلابی بھی ہونا چاہیے، لیکن سب سے پہلے قانونی دان، تجربہ کار اور عوامی ہمدرد افراد کا انتخاب کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .