حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز ایرانی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے ہوا ہے۔
اس موقع پر مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے باقاعدہ اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معزز عوام کو انتخابات بھرپور انداز سے شرکت کر کے متعہد، متخصص اور دشمن شناس افراد کو ووٹ دینا چاہیئے۔
انہوں نے انتخابات کو اہم اور مؤثر ترین قرار دیا۔