۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
معمر

حوزہ/ ہرمزگانی سے تعلق رکھنے والی ایک 104 سالہ خاتون نے ایران میں جاری پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہرمزگانی سے تعلق رکھنے والی ایک 104 سالہ خاتون نے ایران میں جاری پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق ایران کے صوبہ ہرمزگان سے تعلق رکھنے والی 104 سال خاتون کہ جس کی ولادت 1920 عیسوی (1298 شمسی) میں ہوئی تھی، ایران میں جاری پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں 198 موبائل ووٹنگ کے ذریعہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

اسی طرح قم المقدسہ میں بھی 103 سالہ خاتون نے انتخابات میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

واضح رہے کہ دشمنوں نے اس انتخابات میں لوگوں کو شرکت نہ کرنے کی جانب بے انتہا ترغیب دلائی لیکن اس کے با وجود لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اس انتخابات میں حصہ لیا اور دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .