۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
رئیس جمهور هنگام اخذ رأی

حوزہ / ایران کے صدر نے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، ایرانی صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو میں ان انتخابات کو قومی و ملی اتحاد و وحدت کی علامت قرار دیا اور کہا: آج تمام سیاسی گروہ اپنے امیدواروں کے ساتھ ایرانی قوم کے لیے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح وزارت داخلہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا: انتخابات اسلامی انقلاب کی پیداوار ہیں، عوام کا ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کے تمام امور کا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوتا ہے اور یہ اسلامی نظام کے اعزازات میں سے ایک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج یکم مارچ 2024ء بروز جمعہ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .