۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انتخابات

حوزہ / ایران کے  آئندہ صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات میں آج چوتھے دن بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن صبح 8 بجے وزارت داخلہ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر میں انتخابات میں شرکت کے خواہشمند افراد نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 80 افراد کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ جن میں سے 72 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی تک سترہ افراد کے کاغذات نامزدگی شرائط پر پورے اترے ہیں اور ان کے علاوہ باقی کے کاغذات شرائط پر پورا نہ اترنے یا ناقص ہونے کی وجہ سے مسترد کر دئے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .