حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدراتی امیدوار 50 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا تھا۔
واضح رہے ایرانی صدراتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 امیدوار صدرات کے عہدے پر براجمان ہونے کے متمنی تھے، ان اُمیدواروں میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف، سابق وزیر صحت ڈاکٹر پزشکیان اور حجت الاسلام پور محمدی اور ڈاکٹر سعید جلیلی شامل تھے۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹر سعید جلیلی اور پزشکیان میں مقابلہ ہؤا، لیکن ان رہنماؤں میں سے کسی کو بھی 50 فیصد ووٹ نہیں پڑے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمپین کے لیے دیا گیا وقت آج صبح 8 بجے اختتام پذیر ہوا ہے۔
کل بروز جمعہ صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا، تاہم جناب ڈاکٹر سعید جلیلی اور پزشکیان کے مابین مقابلہ ہوگا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای سمیت دیگر مراجع عظام اور اہم دینی و سیاسی شخصیات نے الیکشن میں بھرپور شرکت پر تاکید کی ہے۔