۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت‌ الله سید محمد سعیدی

حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ نے کہا : ہٹ دھرمی اور تعصب لوگوں کو حق کی باتوں کو قبول نہیں کرنے دیتے، ہمیں مباہلہ سے یہ درس لینا چاہئے کہ ہم کلمہ حق کو تسلیم کریں اور جانیں کہ ہم کس صف میں کھڑے ہیں، آیا حق کی جانب کھڑے ہیں یا باطل کی جانب، اسی طرح الیکشن کے بھی دوران خدا کے واسطے ہٹ دھرمی اور تعصب سے بچ کر الیکشن میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیں۔

حوز ہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ کے خاموں کے درمیان منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے روز مباہلہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مباہلہ کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سب سے پہلے نجران کے عیسائیوں کے لیے دلیل دی کہ عیسی بن مریم (ع)خدا کے بیٹے نہیں ہیں، لیکن اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دلائل کو قبول نہیں کیا۔

قم المقدسہ کے امام جمعہ نے کہا : ہٹ دھرمی اور تعصب لوگوں کو حق کی باتوں کو قبول نہیں کرنے دیتے، ہمیں مباہلہ سے یہ درس لینا چاہئے کہ ہم کلمہ حق کو تسلیم کریں اور جانیں کہ ہم کس صف میں کھڑے ہیں، آیا حق کی جانب کھڑے ہیں یا باطل کی جانب، اسی طرح الیکشن کے بھی دوران خدا کے واسطے ہٹ دھرمی اور تعصب سے بچ کر الیکشن میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیں۔

قم المقدسہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: نجران کے عیسائیوں اور پیغمبر اکرمؐ کے درمیان جب مباہلہ ہوا تو کل کفر کل اسلام کے خلاف تھا، اس لیے مباہلہ ہوااور ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ جو حق پر نہ ہو اس پر خدا کی لعنت ہو، نجران کے عیسائیوں نے جب دیکھا کہ پیغمبرؐ اپنے اہل بیتؑ کے ساتھ تشریف لائے ہیں تو وہ مباہلہ سے پیچھے ہٹ گئے کیوں کہ انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ پیغمبرؐ صحیح ہیں؛ اور جزیہ کی ادائیگی کو قبول کر لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .