۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ملک میں ہونے والے انتخابات کے اصل مالک ایران کے عوام ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مفاد کے لیے ان انتخابات سے غلط استفادہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے آج شہر بانہ کے اہلسنت طلباء کے ساتھ منعقدہ نشست میں چودہویں ایرانی صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ملک میں ہونے والے انتخابات کا محور اور اصلی رکن ایرانی عوام ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مفاد کے لیے ان انتخابات سے غلط استفادہ کرے۔

بانہ شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: انتخابات کا بہترین انعقاد خطے میں ایران کا فخر شمار ہوتا ہے، حالیہ انتخابات میں دشمنوں کی سائبر اسپیس اور سیٹلائٹ چینلز وغیرہ پر پھیلانے والی مختلف افواہوں اور میڈیا وار کے باوجود ہم سب نے دیکھا کہ یہ انتخابات مکمل امن و سلامتی کے ساتھ منعقد ہوئے اور حتی ایک ووٹ بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں انتخابات بہترین اور درست طریقے سے اور عوام اور انتظامی عہدیداروں کے مکمل انتظام کے ساتھ انجام پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اگلے مرحلہ کے انتخابات میں لوگوں کی شرکت کی سطح زیادہ ہونی چاہیےاور اس تعداد میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ جب عوام کی انتخابات میں شرکت بڑھے گی تو ہم اس نظام اور انقلاب کے استحکام اور دشمنوں کی کمزوری کا مشاہدہ کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .