۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
iran

حوزہ / ایران میں آج صبح 8 بجے سے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران میں 14ویں صدارتی انتخابات کے سلسلہ میں ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صبح ٹھیک 8 بجے تہران کے حسینیہ امام خمینی رہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں جاری آج 28 جون 2024ء کو ہونے والے ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات میں ملک بھر کے مختلف صوبوں میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز اوراسی طرح بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں بھی 350 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .