۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: ایران دین کی فتح کی عالمی تحریک کا محور باقی رہے گا اور جب تک وہ اسلام کے ساتھ ہے ہم ہر حال میں اس کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت عراق کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے یوم غدیر کو قومی دن اور سرکاری تعطیل ہونے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اسے سرکاری تعطیل اور قومی دن قرار دینے کا فیصلہ کیا لیکن بدقسمتی سے کردستان کی حکومت نے اسے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم کردستان کی علاقائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام اور عراقی حکومت سے باضابطہ طور پر معافی مانگے کیونکہ کردستان کی علاقائی حکومت مرکزی حکومت کے ماتحت ہے اور ان کا مؤقف غیر قانونی ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا: کردستان کی علاقائی حکومت کا یہ فیصلہ شیعیان اہل بیت علیہم السلام سے وفاداری کی علامت نہیں ہے کیونکہ شیعہ ان کے تمام بحرانوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے ایرانی صدارتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران میں آج ایرانی صدارتی انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلہ میں ہماری خواہش ایران کے موقف کی مضبوطی، ایرانی قوم کے عزم و بیداری سمیت ایران و اسلام مخالف تمام سازشوں کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران دین کی فتح کی عالمی تحریک کا محور باقی رہے گا اور جب تک وہ اسلام کے ساتھ ہے ہم ہر حال میں اس کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mohd Ibrahim IN 16:04 - 2024/06/30
    0 0
    میرےمقصد یہ ھے کی تمام آحادث اور مسأئیل خبر اردو اور فرسی کی زبان میں ضرورت ھے وسلام