۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت‌ الله سعیدی

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی نے کہا: کچھ لوگ انتخابات کے دوران ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور انتخابات کے بعد کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچتے۔ انہوں نے کہا: ہم سب خاص طور پر مذہبی تنظیموں اور کمیٹیوں کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک "اخلاقِ اسلامی کو بیان اور اس پر عمل کرنا" ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم مطہر میں خطاب کے دوران یوم مباہلہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: ایماندار شخص صحیح طریقے سے کام کرتا ہے خواہ وہ اس کے ضرر اور نقصان میں ہی کیوں نہ ہو لیکن وہ لوگ جو ضدی اور متعصب ہوتے ہیں جیسے نجران کے عیسائی، وہ حق کو جانتے ہوئے بھی اس پر عمل نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا: کچھ لوگ انتخابات کے دوران کیچڑ اچھالتے ہیں اور انتخابات کے بعد اس کے بارے میں نہیں سوچتے کہ ہم میں سے ہر ایک کا نظریہ اہل بیت (ع) کے نظام کی خدمت ہو اور ہم ایسا کام کریں جس سے اہل بیت (ع) کی محبت کے لائق بنیں۔

شہر قم کے امام جمعہ نے کہا: امام حسین علیہ السلام کی مجالس میں آنسو بہائے جاتے ہیں اور یہ آنسو انتہائی مؤثر ہیں چونکہ جب انسان آنسو بہاتا ہے تو اس کا دل نرم ہو جاتا ہے اور موعظہ و نصیحت اس کے دل پر اثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: نجران کے عیسائیوں نے اگرچہ دیکھ لیا تھا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حق پر ہیں لیکن اپنی ضد اور تعصب کی وجہ سے وہ مسلمان نہیں ہوئے اور انہوں نے جزیہ دینا قبول کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .