۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام جعفر تبریزی

حوزہ / آیت اللہ العظمی تبریزی مرحوم کے فرزند نے کہا: ایک جملہ جس پر میرے والد مرحوم بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے وہ یہ تھا کہ وہ فرماتے تھے "نظامِ اسلامی کو کمزور کرنے کا سبب کوئی بھی کام حرام ہے" اور کہتے تھے کہ "یہ ملک امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ملک ہے اور اسے کسی بھی طرح کمزور کرنا جائز نہیں ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین جعفر تبریزی نے حوزہ علمیہ قم کے نخبگان (اشرافیہ)، منتظمین اور بسیج سنٹر کے عہدیداروں سے ملاقات میں اپنے والد گرامی کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایک جملہ جس پر میرے والد مرحوم بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے وہ یہ تھا کہ وہ فرماتے "نظامِ اسلامی کو کمزور کرنے کا سبب کوئی بھی کام حرام ہے" اور کہتے تھے کہ "یہ ملک امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ملک ہے اور اسے کسی بھی طرح کمزور کرنا جائز نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ تبریزی ساری عمر مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کے لیے کوشاں رہے۔ وہ جب بھی رات کو بیدار ہوتے تو مجاہدینِ اسلام کے لیے دعا کیا کرتے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: میرے والد مرحوم کی اہل بیت علیہم السلام سے محبت بہت زیادہ تھی، ان کا کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کا نام لے کر گریہ و زاری نہ کی ہو۔ ان کے پاس دو رومال ہمیشہ ہوا کرتے کہ جن سے وہ اپنے آنسو صاف کیا کرتے تھے۔ ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا کہ "جب میرا آخری وقت آن پہنچے تو یہ دونوں رومال میرے ساتھ دفن کرنا"۔ وہ اکثر مجھ سے کہا کرتے تھے کہ "اگر قیامت کے دن مجھے کوئی چیز فائدہ دے گی تو وہ یہ رومال ہے جس سے میں نے اہل بیت علیہم السلام کے لیے بہائے ہوئے آنسو پونچھے ہیں"۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جعفر تبریزی نے کہا: والد بزرگوار کی تدفین کے وقت جب میں نے کفن ہٹایا تو اس کے درمیان دو رومال موجود تھے۔ میں سمجھ گیا کہ انہوں نے خود وہ دو رومال ہسپتال جانے سے پہلے ہی اپنے کفن کے ساتھ رکھ چھوڑے تھے۔"

آیت اللہ تبریزی کے فرزند نے کہا: میرے والد طلباء کی زندگی کو بہت اہمیت دیا کرتے تھے۔ فقہ، اصول، رجال اور مختلف شعبوں میں ان کی بہت سی تألیفات ہیں جو ان کی عظیم کاوشوں کا نتیجہ تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین تبریزی نے دنیا کے مختلف خطوں میں آیت اللہ تبریزی کی گرانقدر خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا: قم اور نجف سمیت متعدد مقامات پر مدارس اور اسکولز کی تعمیر، بقیۃ اللہ (عجل) ہاسپٹل قم کی تعمیر اور زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے کربلا اور نجف کے درمیان امام بارگاہ (حسینیہ) کی تعمیر بھی ان کی دیگر خدمات میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .