۱۸ تیر ۱۴۰۳ |۱ محرم ۱۴۴۶ | Jul 8, 2024
آیت الله سعیدی

حوزہ/ انتخابات میں عوام کی شرکت جتنی زیادہ شاندار ہوگی، یہ نظام ولایت اتنا ہی نکھر کر سامنے آئے گا، اور دشمن کی اس نظام ولایت کو کمزور کرنے کی تمام کوشش ناکام ہوتی چلی جائے گی، اگر عوام کو ملک کی ترقی چاہئے تو انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہوگی تاکہ حکومت پوری قوت کے ساتھ قوم کے حقوق پورا کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی لمحات میں قم المقدسہ میں مسجد امیرالمومنین (دور شہر) میں حاضری ہو کر اپنا ووٹ ڈالا۔

انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کو معاشرے کے تمام افراد کے لیے واجب عینی قرار دیا اور کہا:انتخابات میں شرکت کرنے سے نظام الٰہی کی تصدیق ہوتی ہے اور دشمنوں کو مایوسی نصیب ہوتی ہے، لہذا اس اعتبار سے یہ کام اجر و ثواب کا مسحق ہے اور اس راہ میں اٹھائے گئے ہر قدم پر اجر لکھا جاتا ہے۔

قم المقدسہ کے امام جمعہ نے کہا: انتخابات میں عوام کی شرکت جتنی زیادہ شاندار ہوگی، یہ نظام ولایت اتنا ہی نکھر کر سامنے آئے گا، اور دشمن کی اس نظام ولایت کو کمزور کرنے کی تمام کوشش ناکام ہوتی چلی جائے گی۔

انہو ں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: اگر عوام کو ملک کی ترقی چاہئے تو انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہوگی تاکہ حکومت پوری قوت کے ساتھ قوم کے حقوق پورا کر سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .