۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مطیعی

حوزہ / ایران کے صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: 14ویں صدارتی انتخابات میں شرکت تمام ایرانی عوام کا مذہبی اور انقلابی فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ سمنان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مرتضیٰ مطیعی نے امام زادہ یحیی (ع) پولنگ اسٹیشن میں ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے بعد گفتگو کے دوران کہا: دفاع مقدس کے دوران بھی بعض آپریشنز پہلے مرحلے میں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے تھے اور اس آپریشن کا دوسرا دور انتہائی اہم ہوتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح ہمارے ملک میں ہونے والے 14ویں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین مرتضیٰ مطیعی نے کہا: ملکی ترقی اور پیشرفت کے لیے ووٹ ڈالنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے مخالفین انتخابات میں نظام اسلامی کے لیے عوام کی حاضری اور کثیر شرکت سے سخت پریشان ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .