پیر 5 جنوری 2026 - 17:00
رہبر معظم نے مضبوطی سے عوام کے حقوق کا دفاع کیا / حق بات کو درست راستے سے بیان کرنا چاہیے

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہا: ائمہ جمعہ عوام اور نظام اسلامی کے درمیان واسطہ ہیں اور انہیں عوام کی آواز بننا چاہیے اور عوام کے مسائل ذمہ داران تک منتقل کرنے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری سے ملاقات کے دوران ان کی تشریف آوری پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کی قیمتی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

اس مرجع تقلید نے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ائمہ جمعہ عوام اور نظام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں اور انہیں عوام کی آواز بننا چاہیے اور ان کے مسائل ذمہ داران تک پہنچانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا: خطیبِ جمعہ کے خطبے کو منقطع کرنا مناسب طریقہ نہیں اور بعض اوقات اس سے اصل نماز جمعہ پر بھی اعتراض وارد ہوتا ہے۔ مطالبہ کرنا ایک اچھی بات ہے اور اسے انجام دیا جانا چاہیے، تاہم حق بات کو درست راستے سے بیان کرنا چاہیے تاکہ دشمن کو سوءاستفادہ کا موقع نہ ملے۔ ہم سب نے مشاہدہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح رہبر معظم انقلاب نے کس طرح مضبوطی سے عوام کے حقوق کا دفاع کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha