حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے آج ہمدان میں نماز جمعہ کے خطبوں میں تقویٰ کی وصیت کرتے ہوئے کہا: ملک میں پہلی نماز جمعہ کے قیام کی سالگرہ کی یاد منانا، نماز جمعہ کے اہم ثقافتی و سماجی مقام کی طرف توجہ دلانا ہے۔
انہوں نے کہا: اسلام نے ایسے اجتماعات کی اہمیت کو بیان کیا ہے اور ائمہ جمعہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی آواز کو حکام تک پہنچائیں اور ان کے مطالبات کی پیروی کریں۔
امام جمعہ ہمدان نے کہا: یہ رسالت صرف نماز جمعہ کے منبر تک محدود نہیں بلکہ ہفتے کے تمام ایام میں سنجیدگی سے پیروی کی جانی چاہیے اور فی الحال یہ کام عملی طور پر انجام پا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: نماز جمعہ کا انعقاد اسلام کی طاقت و عظمت کی علامت ہے اور ہر مومن کی اس باعظمت اجتماع میں شرکت اہم ہے کیونکہ ہر نمازی ایک خطیب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے کی حیثیت رکھتا ہے۔
صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے غزہ میں ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس قدر وسیع اور دردناک ہے کہ مکمل طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا: دشمن معاشرے میں اضطراب اور جنگ کا ماحول قائم رکھنا چاہتا ہے لہذا عوام کو چاہیے کہ صرف معتبر اور سرکاری ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے یومِ صحافت کی مناسبت سے کہا: صحافی عوام کے مطالبات کو اجاگر کرنے اور انہیں حکام تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ