جمعہ 15 مئی 2026 - 17:23
مسئلہ قبلۂ اول سے ایران تک پہنچ گیا، عرب ممالک سے کہتے ہیں یہ ایک ہونے کا وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

حوزہ/جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی میں منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نفرت اور تعصب کے قائل نہیں، اختلاف پر بات کریں، لیکن سلیقے اور شائستگی کے ساتھ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی میں منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا تو ہم نے اس کی غیر مشروط حمایت کی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمعیت کا منشور ہے کہ اسلامی بلاک وجود میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ قبلۂ اول سے ایران تک پہنچ گیا، عرب ممالک سے کہتے ہیں یہ ایک ہونے کا وقت ہے۔

سربراہ جے یو آئی پاکستان نے کہا کہ ہم نفرت تعصب کے قائل نہیں، اختلاف پر بات کریں، لیکن سلیقے اور شائستگی کے ساتھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں محبت کی سیاست کر رہے ہیں، آئیں ایک دفاعی قوت بن کر امت کا دفاع کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha