جمعہ 15 مئی 2026 - 20:56
رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم سے دشمن کی مکمل شکست تک میدان میں حاضر رہیں گے: امام جمعہ قم

حوزہ/خطیب نمازِ جمعہ قم نے سڑکوں پر عوام کی موجودگی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم سے ہم اس وقت تک میدان میں حاضر رہیں گے کہ جب تک دشمنوں کو اسلام اور ایران کے دفاع میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے قم المقدسہ میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں "میدان آپ کا، خیابان ہمارے" کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک رات باہر نہیں آئے تو دشمن عناصر نے مساجد کو نذرِ آتش کیا، قرآن اور امام بارگاہوں کو نذرِ آتش کیا اور بے گناہ لوگوں کو داعشی طریقے سے قتل اور نذر آتش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک رات باہر نہیں نکلے تو دشمنوں نے ایک ایسا فتنہ برپا کیا جو امریکی اور غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا پیش خیمہ تھا اور انہوں نے سینکڑوں معصوم بچوں اور بچیوں کو اور 5000 سے زائد ایران کے مظلوموں کو داخلی بغاوت اور جنگ رمضان میں شہید کر دیا، لیکن آج رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم سے اس وقت تک میدان نہیں چھوڑیں گے کہ جب تک دشمنوں کو اسلام اور ایران کے دفاع میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہ کر دیا جائے۔

امام جمعہ قم نے کہا کہ ہم رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے حکم کے تحت، سفارت سمیت تمام شعبوں میں دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور انہیں عبرتناک شکست دیں گے۔

قم میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ شہید سلیمانی کے بقول: ہم امام حسین علیہ السّلام کی قوم ہیں اور امام حسین علیہ السلام کی قوم کا شعار "ھیھات منا الذله" ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی خود مختاری مستقبل قریب میں ایک حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی سپر پاور کا خاتمہ، ایران کے ہاتھوں آبنائے ہرمز میں ہو جائے گا اور جس طرح فرعون دریائے نیل میں غرق ہوا تھا، اسی طرح ہمارے زمانے کا فرعون، فریبی اور مجرم ٹرمپ خلیجِ فارس کے پانیوں میں فنا ہو جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha