جمعہ 15 مئی 2026 - 13:13
آیت اللہ سبحانی نے بچوں کی جان بچانے والی نرس کو فرشتہ قرار دے دیا

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے کہا کہ میں نے ایک نرس کی ویڈیو دیکھی جو نومولود بچوں کی جان بچا رہی تھی یہ منظر ایسا تھا جیسے فرشتے کام کر رہے ہوں، یہ انسان نہیں، فرشتوں کا کام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتۂ صحت کے موقع پر قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم ابرازہ اور ان کی ٹیم نے آیت اللہ العظمیٰ سبحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ سبحانی نے کورونا وبا اور حالیہ جنگوں میں ڈاکٹروں، نرسوں اور تمام طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا کہ جنگ رمضان (موجودہ اسرائیلی حملے) کے دوران طبی عملہ ملت ایران کی کامیابی اور طاقت کے اہم ستونوں میں سے تھا۔ ان کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جائیں گی۔

انہوں نے خاص طور پر ایک نرس کا ذکر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس نرس کو نوزائیدہ بچوں کی جان بچاتے دکھایا گیا تھا۔ آیت اللہ سبحانی نے جذباتی انداز میں کہا:

"میں نے وہ تصویریں دیکھیں — وہ منظر ایسا تھا جیسے فرشتے کام کر رہے ہوں۔ واقعی یہ کام فرشتوں والا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایران-عراق جنگ کے دوران بھی ایرانی ڈاکٹروں اور نرسوں نے بہترین خدمات انجام دیں، اور اب تیسری مسلط کردہ جنگ (اسرائیل کے خلاف) میں بھی وہی جذبہ دکھایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ابرازہ نے قم یونیورسٹی کی جانب سے جنگی حالات میں کیے گئے طبی اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح طبی عملے نے بمباری اور راکٹ حملوں کے درمیان زخمیوں کو علاج فراہم کیا اور نوزائیدہ بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

آیت اللہ سبحانی نے آخر میں تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خاص طور پر ان نرسوں کی تعریف کی جو بمباری کے حالات میں بھی اپنے فرائض نبھا رہی ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے جنگی حالات میں نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے والی نرس کے کام کو "فرشتوں کا کام" قرار دے کر پورے طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha