۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر /  آیین تجلیل از پرستاران بیمارستان آیت الله حجت کوه کمری(ره) مرند

حوزہ/ ایران کے شہر مرند کے امام جمعہ نے کہا: لفظ نرس فرشتۂ سلامتی اور زندگی میں نشاط و شادابی کا استعارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین علی نعمت زادہ نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی میلاد کی مناسبت سے شہر تبریز میں کوہ کمری ہسپتال میں نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: لفظ نرس فرشتۂ سلامتی اور زندگی میں نشاط و شادابی کا استعارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ملت ایران اور بالخصوص ہمارے رہبر عزیز نے میڈیکل عملے کی قدردانی کی ہے اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق ان کا اجران کے گناہوں کی بخشش اور انبیائے الہی کی ہم نشینی کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

شہر مرند کے امام جمعہ نے کہا: ملت ایران اور بالخصوص ڈاکٹرز اور نرسوں نے تمام تر مشکلات اور بے سروسامانی اور دشمنوں کے غیر انسانی اقدامات کے باوجود آٹھ سالہ جنگ کے زمانے کے ایثار اور قربانی کے جذبے کی یاد تازہ کردی ہے اور دنیا کے سامنے مکتب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے درس کا عملی نمونہ پیش کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .