حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی نعمت زادہ نے شہر مرند میں خواہران کے دینی مدرسہ کے نئے تعلیمی سال کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں علم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: انسان کی قدر و قیمت اس کے علم و دانش کی وجہ سے ہے اور انسان کے مسجود ملائک ہونے کا سبب بھی یہی ہے۔
انہوں نے کہا: علم کی اہمیت اس کے موضوع کے سبب سے ہے جتنا علم کا موضوع بلند اور باارزش ہو گا اتنا ہی وہ علم بھی معتبر ہو گا۔
حجت الاسلام نعمت زادہ نے مزید کہا: روایات میں آیا ہے کہ فضل و رحمت خدا سے مخصوص ہے اور انسان تک یہ فضل و رحمت انبیاء، علماء اور شہداء کے ذریعہ پہنچتا ہے۔
شہر مرند کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں علماء کی سیرت پر چل کر بہترین اور مؤثر زندگی بسر کرنی چاہئے۔